فلم کمپنیوں نے میٹا پر 2000 سے زائد فحش فلمیں غیر قانونی طریقے سے ڈاؤن لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے

فحش فلمیں بنانے والی دو بڑی کمپنیوں نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر مقدمہ دائر کر دیا۔ کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تربیت کے لیے میٹا نے غیر قانونی طریقے سے ان کی 2000 سے زائد فحش فلمیں ڈاؤن لوڈ کی ہیں۔
کیلیفورنیا میں دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق فلم کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ میٹا نے 2018 سے کم از کم 2396 کاپی رائٹ فلمیں قصداً غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کیں۔
ٹورنٹ فریک کے مطابق دونوں پروڈکشن کمپنیوں کو فی ویڈیو ڈیڑھ لاکھ ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے تحت کمپنیاں 35 کروڑ 90 لاکھ کی خطیر رقم کے ازالے کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔
مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ میٹا نے جانتے بوجھتے اپنے میٹا مووی جین، لارج لینگوئج ماڈل (“LLaMA”)اور دیگر اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے چور راستے سے مواد حاصل کیا۔
کمپنیوں نے میٹا پر الزام عائد کیا کہ کمپنی نے بِٹ ٹورنٹ ٹرانسفر کے tit-for-tat الگوردم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، جس کے تحت کمپنی کانٹنٹ دوسروں سے شیئر کرنے پر صارفین کو تیز ڈاؤن لوڈ اسپیڈ فراہم کر کے نوازتی ہے۔