چکوال کے تحصیل آفس اور عوامی میڈیا گروپ چوآ کا شاندار افتتاح

چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ میں عوامی میڈیا گروپ کے زیر انتظام عوامی پریس کلب چکوال رجسٹرڈ کے تحصیل آفس کا شاندار افتتاح ہوا افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد صحافی برادری اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب کا باقاعدہ آغاز بانی چیئرمین عوامی پریس کلب چکوال ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے فیتہ کاٹ کر کیا ان کے ہمراہ عوامی پریس کلب چکوال کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے جن میںصدر چوہدری افراسیاب کہوٹ جنرل سیکرٹری آصف علی نائیک چیئرمین ممتاز احمد راجپوت نائب صدر عبدالغفور نواب صدر سوشل میڈیا سید عاطف کاظم شامل تھےافتتاح کے موقع پر عوامی میڈیا گروپ چوآ چیئرمین ایوب سلطانی اور عوامی میڈیا گروپ چوآ بانی احسن رفیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا اس شاندار تقریب میں علاقے کے صحافیوں، سماجی شخصیات اور عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور نئے تحصیل آفس کے قیام کو علاقے میں صحافت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی پریس کلب کا مقصد علاقے میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے کے لیے صحافیوں کو اپنا کردار ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کرنا ہوگا اس موقع پر ڈاکٹر انور الحق، ٹھیکیدار محمد حنیف، نمبردار شہزاد، حاجی خلیل، آفتاب انسپکٹر جنگلات, صدر انجمن تاجران افضل، عامر سجاد بھی شامل تھے
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا اس موقع پر تمام مہمانوں نے عوامی پریس کلب کے اس اہم اقدام کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا