فیسکو کی جانب سے ستمبر سے نئے سمارٹ میٹرز لازمی، پرانے میٹروں کی تنصیب بند
اسلام آباد: فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے نئے بجلی کنکشنز کے لیے سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی ہے۔

ماہ ستمبر سے نئے بجلی کنکشنز پر پرانے میٹرز نہیں لگائے جائیں گے، بلکہ ان کی جگہ سمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سنگل فیز گھریلو اور کمرشل کنکشنز کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس 23,500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ فیس 20 میٹر تک کی سروس لائن پر لاگو ہوگی، جبکہ 40 میٹر تک کی سروس لائن پر لاگت 26,000 روپے ہوگی۔
اسی طرح، تھری فیز کنکشنز کے لیے 20 میٹر تک کی سروس لائن پر 65,500 روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا۔
اگر سروس لائن 40 میٹر تک کی ہو تو اس کی لاگت 76,000 روپے ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر سروس لائن کی لمبائی 40 میٹر سے زیادہ ہو تو نیپرا اور فیسکو کے منظور شدہ قوانین کے مطابق اضافی اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔
اس فیصلے کا مقصد بجلی کے استعمال کی بہتر نگرانی اور بلنگ کے نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔
