
جہلم (15 فروری 2026) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق مستحق خاندانوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے رمضان نگہبان کارڈ پروجیکٹ کی گھر گھر تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے کارڈز کی تقسیم میں شفافیت اور مستحق افراد تک ان کی بروقت فراہمی کو چیک کیا۔ انہوں نے فیلڈ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ تقسیم کا عمل مکمل نظم و ضبط اور مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی حقدار اس سہولت سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے موقع پر موجود شہریوں سے بھی بات چیت کی اور تقسیم کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس فلاحی منصوبے کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے ٹیموں کو تاکید کی کہ بزرگوں اور معذور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے گھروں میں کارڈز فراہم کیے جائیں تاکہ انہیں کسی سرکاری دفتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
