ماہرین نے کروم ایکسٹینشن سے متعلق جاسوسی کے خدشے کا اظہار کیا ہے

سیکیورٹی ماہرین نے مشہور براؤزر گوگل کروم کے وی پی این ایکسٹینشن کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا۔
FreeVPN.One (جس کو ایک لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے) ایکسٹینشن صارفین کو خفیہ طور پر ویب سائٹس براؤز کرنے میں مدد دیتا ہے لیکن محققین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ اپنے صارفین کی جاسوسی کر رہا ہو۔
کوئی سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی ماہرین کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ FreeVPN.One ایکسٹینشن ہر اس ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ لیتا ہے جس پر صارف جاتے ہیں۔
’اے آئی تھریٹ ڈیٹیکشن‘ نامی فیچر صارفین کو خبردار کرتا ہے کہ اسکرین شاٹ لیا جا رہا ہے لیکن ایکسٹینشن کے دیگر حصے صارفین کے علم میں لائے بغیر معلومات اکٹھا کرتے رہتے ہیں۔ ان اسکرین شاٹس میں نجی تصاویر، بینکنگ سائٹس، میڈیکل ریکارڈز اور دیگر نجی معلومات شامل ہیں۔
ڈیویلپرز کا کہنا ہے کہ یہ اسکرین شاٹس صرف مشکوک ویب سائٹس سے لیے جاتے ہیں اور ان کو ذخیرہ نہیں کیا جاتا، لیکن ان دعووں کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔