
ڈی پی او جہلم کا عارضی چارج ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کو سونپ دیا گیا
ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کو ڈی پی او جہلم کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جنہیں جہلم کی عوام نے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
ڈی پی او چکوال احمد محی الدین ایک نفیس اور غریب پرور آفیسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
جہلم کی عوام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انہیں بھی ڈی پی او احمد محی الدین سے ملاقات کا شرف حاصل ہوگا۔
