
دھروگی راجگان! شادی کا دن شہادت میں تبدیل،
کیپٹن تیمور حسن شہید
(بلکسر قیصر بخاری) بریگیڈیئر (ر) راجہ حسن عباس کے جواں سال صاحبزادے،کیپٹن تیمور حسن،اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے
شہادت کی خبر نے پورے علاقے کو غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا
ذرائع کے مطابق کیپٹن تیمور حسن کی شادی 30 اگست کو ہونا طے تھی جبکہ ولیمہ 31 اگست کو ہونا تھا۔کل تک گھر مہندی کی خوشیوں سے گونج رہا تھا،لیکن آج صفِ ماتم بچھ گئی۔
دوست،عزیز اور اہلِ علاقہ اس عظیم سانحے پر غمزدہ ہیں اور شہید کے والدین کے دکھ میں شریک ہیں،شہید کی میت آبائی علاقے پہنچتے ہی کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار تھی اور ہر دل رنجیدہ،فوجی اعزاز کے ساتھ نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی
اعلیٰ فوجی افسران،ضلعی انتظامیہ،سیاسی و سماجی شخصیات،دوست احباب اور اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے،اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور والدین و اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ بیان صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین
