لاہور: پنجاب حکومت کے تحت کام کرنے والے ادارے اربن یونٹ (Urban Unit) نے صوبہ بھر میں سروئیر کی 1200 عارضی اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ نوکریاں ایک مختصر مدتی پراجیکٹ کے لیے ہیں۔
اس آسامی کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ (انٹر پاس) رکھی گئی ہے، تاہم سروے کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ ایک واک اِن انٹرویو ہے، جس کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
امیدواروں کو صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے ضلع کے ضلع کونسل ہال میں انٹرویو کے لیے حاضر ہونا ہے۔
انٹرویو کی تاریخ 13 ستمبر 2025 ہے اور اس کا وقت صبح 10:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک ہے۔ یہ انٹرویوز ایک ہی دن میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے، جن میں بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، لیّہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، ننکانہ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی اور وزیرآباد شامل ہیں۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے انٹرویو کے لیے جاتے وقت اپنی اپ ڈیٹ شدہ سی وی اور شناختی کارڈ کی ایک فوٹو کاپی ساتھ لائیں۔ اشتہار میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں کو کوئی سفری یا روزانہ الاؤنس (TA/DA) نہیں دیا جائے گا۔
ادارے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت اسامیوں کی تعداد میں کمی یا اضافہ کرنے یا اس پورے عمل کو منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ مزید معلومات کے لیے، امیدوار اربن یونٹ کی آفیشل ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔

