طاہر محمود پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل پریزیڈنٹ راولپنڈی مقرر
روزنامہ سر عام نیوز ہمارا مادرِ علمی ہے، تمام کامیابیوں کا سہرا اسی ادارے کے نام: طاہر محمود

راولپنڈی (بیورو رپورٹ): پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن (PPJA) کے مرکزی اعلامیے کے مطابق، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے معروف مقامی صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ طاہر محمود کو تنظیم میں اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے بطور ڈویژنل پریزیڈنٹ راولپنڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق مورخہ 03 فروری 2026 سے ہو چکا ہے، جس پر تنظیم کے تمام عہدیداران اور مکمل باڈی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب ڈویژنل پریزیڈنٹ طاہر محمود نے کہا کہ "روزنامہ سر عام نیوز میرا مادرِ علمی ہے” اور میری پیشہ ورانہ شناخت میں اس ادارے کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو امانت سمجھ کر نبھائیں گے اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہیں گے۔
طاہر محمود، جو کہ روزنامہ سر عام نیوز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا گروپ کے بیورو چیف کے طور پر اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ایک جانی مانی شخصیت تسلیم کیے جاتے ہیں، ان کی اس تقرری پر چیف ایڈیٹر جناب ملک حسان قذافی، ڈپٹی ایڈیٹر چوہدری مدثر عباس، گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور نوجوان صحافی زینب طاہر سمیت پوری ٹیم نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
قیادت کا کہنا ہے کہ طاہر محمود کی لگن اور تجربہ پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا اور وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

