
ٹیکسیلا (میڈیا رپورٹر سید کنول ضیاء )
سرِ عام نیوز کے بیورو چیف طاہر محمود کے اعزاز میں ٹیکسیلا پریس کلب میں خصوصی ملاقات کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مقامی صحافیوں نے شرکت کی۔ پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے طاہر محمود کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ٹیکسیلا پریس کلب کی رکنیت کے لیے باقاعدہ ممبرشپ فارم جاری کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ٹیکسیلا کے بنیادی مسائل، مقامی صحافیوں کو درپیش مشکلات اور مثبت صحافت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کردار ادا کیا جائے گا اور صحافت کو ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر طاہر محمود نے کہا کہ عوامی مسائل کی آواز بننا ہمارا فرض ہے اور سرِ عام نیوز ہمیشہ سچائی اور حقائق پر مبنی صحافت جاری رکھے گا۔
ملاقات میں جیو نیوز کے شکیل راجپوت، نوائے سنگ تراش کے میر عاصم، راجہ مقصود عباسی اور دیگر صحافی موجود تھے، جبکہ اجلاس میں شہر کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔
