
الحمدللہ! تحریک منہاج القرآن تحصیل ٹیکسلا کے رفقاء کی مسلسل جدوجہد، اخلاص اور معاشرتی شعور کے نتیجے میں ہمارے کئی باصلاحیت ساتھیوں نے میڈیا کے شعبے میں شمولیت اختیار کی ہے، جو ہمارے لیے باعث فخر، عزت اور مسرت ہے۔
ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے محترم طاہر محمود صاحب (بیورو چیف سرعام نیوز)، محترم ملک نثار اقبال صاحب (کرائم رپورٹر سرعام نیوز)، محترم جمیل ساجن صاحب (سٹی رپورٹر سرعام نیوز) اور محترم سید کنول ضیاء کاظمی صاحب (میڈیا رپورٹر سر عام نیوز) کو اس نئی ذمہ داری کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ سب حضرات تحریک منہاج القرآن کے نظریاتی سپاہی بھی ہیں اور اب میڈیا کے محاذ پر بھی حق و صداقت کی آواز بننے جا رہے ہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان بھائیوں کو حق گوئی، انصاف، اور سچائی کے فروغ میں استقامت عطا فرمائے، اور انہیں ہر قسم کی لغزش سے محفوظ رکھے۔
اسی کے ساتھ ہم محترم جناب میر عاصم صاحب (بیورو چیف روزنامہ سنگ تراش)، محترم شکیل راجپوت صاحب (سینئر صحافی جیو نیوز) اور راجہ منصور عباسی صاحب (سینئر صحافی) کو پریس کلب کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ اقدام علاقے میں صحافتی شعور، مثبت رجحانات اور عوامی مسائل کے حل میں ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ٹیکسلا ان تمام شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ یہ احباب دین، قوم، اور معاشرے کے لیے ایک مضبوط، باکردار اور نڈر صحافتی آواز بن کر ابھریں گے۔
تحریک منہاج القرآن، تحصیل ٹیکسلا
