
✍️ خصوصی رپورٹ — سید کنول ضیا سرِعام نیوز
ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 2026–27 اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں، جہاں صدر کی نشست کے لیے
ملک سجاد ایڈووکیٹ اور شیخ شُرجیل افتاب ایڈووکیٹ کے درمیان نہایت سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اسی طرح نائب صدر کے لیے مقابلہ سید مدثر حسین شاہ ایڈووکیٹ اور شیخ عمر عثمان ایڈووکیٹ کے درمیان جاری ہے،
جہاں باقاعدگی سے ریگولر پریزنس کے سبب سید مدثر حسین شاہ ایڈووکیٹ کو واضح برتری حاصل بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب جنرل سیکرٹری کے لیے صورتِ حال بھی دلچسپ ہو چکی ہے، جہاں
ملک علی نواز متفقہ جنرل سیکرٹری کے طور پر ایناؤنس ہو چکے ہیں—
جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے سید علی عباس اور عرفد اخلاق خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔
ماہرین کے مطابق اس بار کے الیکشن میں نوجوان وکلا کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے،
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امداد الیکشن میں نوجوان وکلا کا کردار فیصلہ کن اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
—
