تحصیل رپورٹر: سید کنول ضیاء | سرِعام نیوز
ٹیکسلا وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ٹیکسلا میں کرسمس کے پُرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستا بازار قائم کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اقلیتی برادری کو تہوار کے موقع پر اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کرنا ہے۔

یہ سستا بازار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیرِ اہتمام لگایا گیا ہے، جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کر رہے ہیں۔ بازار میں آٹا، چینی، دالیں، گھی، سبزیاں اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام حکومتِ پنجاب کی اقلیت دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے، جس کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا اور تمام شہریوں کو مساوی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مسیحی برادری نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
