رپورٹ سید حسنین عباس نقوی

جہلم (23 دسمبر 2025): ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے RWMC کنٹرول روم کا دورہ کیا اور "ستھرا پنجاب” پورٹل پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈیش بورڈ کی مانیٹرنگ سمیت ورکرز کی مینوئل حاضری کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا گیا۔

مانیٹرنگ کے دوران RWMC کنٹرول روم کے ڈیش بورڈ پر 193 ورکرز ڈیوٹی پر حاضر پائے گئے جبکہ صفائی کے کاموں میں مصروف 56 گاڑیاں فیلڈ میں متحرک تھیں۔ پورٹل پر صفائی سے متعلق 7 شکایات موصول ہوئیں، جن کے فوری ازالے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو سخت ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ RWMC کنٹرول روم کے ذریعے صفائی کے پورے عمل کی ڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ فیلڈ سٹاف کی حاضری اور گاڑیوں کی ورکنگ کو شفاف بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی مہم میں سستی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
