
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انورسے)ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران آر پی او نے نئے ڈی پی او کمپلیکس کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھا اور جاری ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ جدید اور بہتر دفاتر پولیس افسران اور اہلکاروں کو بہتر ورکنگ ماحول فراہم کریں گے، جس سے عوام الناس کو بروقت اور معیاری پولیس سروس کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے عزم ظاہر کیا کہ عوامی سہولت اور پولیس ویلفیئر کے منصوبے آئندہ بھی ترجیحی بنیادوں پر جاری رہیں گے تاکہ ضلع میں بہترین پولیس سروس فراہم کی جا سکے۔
