
جہلم (12 جنوری 2026): وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرکاری آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق مارکیٹ میں 10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1810 روپے میں دستیاب ہے تاکہ شہریوں کو سستا اور معیاری آٹا میسر آ سکے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن ہو۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جہلم شمش عباس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں موجود رہ کر آٹے کی فراہمی اور معیار کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شمش عباس مختلف سیل پوائنٹس اور آٹا چکیوں کا معائنہ کر کے سپلائی چین کو مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی جگہ آٹے کی قلت پیدا نہ ہو اور سرکاری آٹے کی فراہمی کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1810 روپے میں فراہمی کا بنیادی مقصد غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمش عباس کی جانب سے آٹے کی کوالٹی، وزن اور قیمتوں کو ڈیلی بیسز پر چیک کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کا بھرپور فائدہ پہنچ سکے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والوں یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے دہرایا کہ اشیائے ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی اور عوام کو ریلیف پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں تمام ٹیمیں متحرک ہیں تاکہ ضلع جہلم کا ہر شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکے۔

