
جہلم (12 جنوری 2026): ریونیو سے متعلقہ امور کی شفافیت اور تیزی سے تکمیل کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ نے بھی شرکت کی اور ریونیو ریکارڈ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اجلاس کے دوران ریونیو ریکوری، انتقالِ وراثت اور زمینوں کے ریکارڈ کی درستگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلقہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ضلعی دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالسمیع شیخ کو پابند کیا کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی کارکردگی کی نگرانی ڈیلی بیسز پر کریں تاکہ شہریوں کو پٹوار خانوں اور تحصیل دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ کاٹنے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو معاملات میں میرٹ اور شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ ریکوری کے اہداف کو بروقت پورا کیا جائے اور تمام تر پیش رفت سے انتظامیہ کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے دہرایا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں تاکہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ خدمات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
