
ٹیکسلا: (بیورو چیف طاہر محمود سرعام نیوز )
پریس کلب ٹیکسلا کے وفد نے بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں وکلاء اور صحافیوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، عوامی مسائل اور انصاف کی فراہمی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن ملک سجاد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحافت اور وکالت معاشرے میں حق اور سچ کی آواز ہیں، دونوں ادارے مل کر عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پریس کلب ٹیکسلا کے صدر حسن علی طاہر نے کہا کہ صحافی برادری قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے وکلاء کے ساتھ ہم قدم ہے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
—
