میری گاڑی میرا نمبر قانون کا آغاز، ہر گاڑی کا نمبر شناختی کارڈ سے منسلک ہو گا
جہلم : پنجاب حکومت نے میری گاڑی میرا نمبر” کے نام سے نیا قانون نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت ہر گاڑی کا نمبر اس کے مالک کے شناختی کارڈ سے منسلک ہوگا۔
محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم ستمبر سے پہلے اپنی گاڑیاں ٹرانسفر کروالیں، بصورت دیگر نمبر سابقہ مالک کے نام پر ہی رہ جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد سیکیورٹی خدشات کا خاتمہ اور گاڑیوں کے ریکارڈ کو شفاف بنانا ہے۔ نئے نظام کے تحت گاڑی کی پیز کے ساتھ ساتھ اس کا نمبر بھی مالک کے شناختی کارڈ پر منتقل کیا جائے گا، تاکہ گاڑی کا مکمل ریکارڈ متعلقہ مالک کے نام سے منسلک رہے۔
۔ ذرائع کے مطابق استعمال شدہ گاڑی خریدنے پر خریدار کو نیا نمبر جاری کیا جائے گا جس کے لیے معمولی فیس مقرر کی گئی ہے ۔ مزید یه که شهری دو سال تک بغیر گاڑی خریدے نمبر اپنے پاس محفوظ رکھ سکتے ہیں، اس کے بعد نمبر کی معیاد ختم ہو جائے گی۔
محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ اس نئے سٹم سے نہ صرف سیکیورٹی کے خدشات ختم ہوں گے بلکہ صوبے کی ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت سے پہلے اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹرانسفر کروا کر اس سہولت ۔ سے فائدہ اٹھائیں

