
چار بھائی پولیس میں افسران
گوجرخان کے گاؤں کلیال کے دو بھائی سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پا گئے۔ گزشتہ دن دونوں بھائیوں لقمان قریشی اور خلیل الرحمن قریشی کو بیجز لگائے گے۔ دونوں بھائی ایک دن پولیس میں بھرتی ہوئے اور ایک ہی دن سب انسپکٹر سے انسپکٹر بنے۔ انکے علاؤہ دو اور بھائی بھی محکمہ پولیس میں ہی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ دیگر دو بھائی اے ایس آئی شعیب قریشی اور ٹریفک پولیس میں تعینات اے ایس آئی حاجی بلال قریشی ہیں۔ یوں چاروں بھائی اس وقت پنجاب پولیس میں بطور انسپکٹر و اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ اہلیان علاقہ و دوست احباب نے قریشی برادران کے انسپکٹر بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔
