جہلم کا مرکزی قبرستان نشئیوں کا اڈہ بن گیا، قبروں کا تقدس پامال

جهلم شهر کا مرکزی قبرستان منشیات فروشوں اور نشیوں کی آماجگاہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ قبرستان میں نہ صرف نشہ آور اشیاء کا استعمال ہو رہا ہے بلکہ ان کی فروخت بھی کھلے عام جاری ہے، جس سے قبرستان کا تقدس بری طرح پامال ہو رہا ہے۔
شام ڈھلتے ہی قبرستان میں نشہ کرنے اور فروخت کرنے والے گروہ آجاتے ہیں اور قبروں کے قطبوں کی اوٹ میں بیٹھ کر نشہ کرتے ہیں۔ بزرگ نشنیوں کے ساتھ ساتھ تو جوان لڑکے بھی اس مکروہ عمل میں ملوث ہیں۔
متعدد افراد قبرستان میں خود کو نشے کے انجکشن لگاتے دیکھے گئے جبکہ بعض آس کا نشہ کر کے قبروں پر مدہوش پڑے رہتے ہیں، جس سے نہ صرف قبرستان کی بے حرمتی ہو رہی ہے بلکہ شہریوں کے لیے خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق نشئیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث قبرستان میں آنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ صورتحال دن بدن بگرتی جارہی ہے۔
About the Author
Pages: 1 2
