ایکسائز جہلم کے انسپکٹر مدثر گوندل نے لاکھوں کا زہریلا دھواں پکڑ کر بازار ہلا دیا، بڑا نیٹ ورک بے نقاب

جہلم (خصوصی رپورٹ ملک حسان قذافی سے): محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہلم نے ٹیکس چوری اور سمگلنگ کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے سال رواں کی ایک نمایاں کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ کی ایک بڑی کھیپ کامیابی سے ضبط کر لی ہے۔ محکمہ کے ہونہار اور مستعد آفیسر انسپکٹر مدثر گوندل کی قیادت میں عمل میں لائی گئی اس کارروائی کو ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ضبط شدہ سگریٹ کی بھاری مقدار اور گرفتار ملزمان کو، مزید تفتیش اور قانون کے مطابق کارروائی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے جاری تفتیش کے دوران سمگلنگ کے اس نیٹ ورک سے جڑے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے، جس سے اس غیر قانونی دھندے میں ملوث دیگر عناصر تک پہنچا جا سکے گا۔ محکمہ ایکسائز جہلم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ حکومتی محصولات کی مکمل حفاظت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کرے گا۔


