
(رپورٹ: ڈاکٹر سہیل امتیاز خان)
جہلم ۔ تحصیل پی ڈی خان میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائی ، رمضان نگہبان کارڈ سے غیر قانونی کٹوتی کرنے پر دوکان سیل، تفصیلات کے مطابق تحصیل پی ڈی خان میں وزیر اعلی پنجاب کے رمضان نگہبان کارڈ سے رقم حاصل کرنے کے لیے ایک شہری محمد یاسین چوک خواجگان نزد میر حمزہ مسجد میں واقع ایزی پیسہ شاپ سیالوی موبائل پر گیا جہاں دوکاندار خواجہ صہیب نامی شخص نگہبان کارڈ پر رقم ادائیگی کے لیے 800 روپے فی کس وصول کر رہا تھا شہری کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان کے حکم پر متعلقہ افسران نے کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر دوکان کو سیل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو غریب شہریوں کی حق تلفی اور غیر قانونی کٹوتی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ایسی کسی شکایت کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر جہلم یا ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 9270256-0544 پر اطلاع دیں ۔

