
جہلم ( ملک حسان سے): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی ویژن کے تحت اکرم شہید پارک میں قائم "نگہبان دسترخوان” پر سینکڑوں شہریوں نے افطار کیا اور اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اس دسترخوان کا مقصد رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کو عام کرنا ہے، جہاں غریب اور نادار افراد کو نہایت باعزت طریقے سے معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اکرم شہید پارک میں افطار کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے، جہاں آنے والے شہریوں نے کھانے کے معیار اور نظم و ضبط کو سراہا۔ متعلقہ عملے نے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا تاکہ روزہ داروں کو پرسکون ماحول میسر آ سکے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی نگرانی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں نیکی اور خدمتِ خلق کے کام تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انتظامیہ کا عزم ہے کہ نگہبان دسترخوان کے ذریعے روزانہ اسی طرح شہریوں کی خدمت کی جائے گی تاکہ رمضان کی اصل روح کے مطابق کام کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی تمام انتظامات کو شفاف رکھا گیا ہے تاکہ حقداروں تک ان کا حق پہنچ سکے۔ میر رضا اوزگن کے مطابق رمضان میں شہریوں کی خدمت اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ضلعی انتظامیہ کا اولین فریضہ ہے اور یہ دسترخوان اسی مقصد کی تکمیل ہے۔

