جہلم اور دینہ میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار
جہلم اور دینہ پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندے کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 4 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔
اسی طرح تھانہ دینہ پولیس نے بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ جسم فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس گندگی سے پاک کیا جا سکے

