
دینہ (نمائندہ خصوصی)
روزنامہ سرِ عام نیوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ تحصیل دینہ کے نمائندہ خصوصی عبدالروف ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالروف اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کو کافی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے سیٹ بیلٹ کے استعمال اور اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی سے وہ کسی بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہے اور انہیں صرف معمولی چوٹیں آئیں۔
مقامی صحافی برادری اور عوامی حلقوں نے عبدالروف کی خیریت پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ "جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے” کی عملی تصویر سامنے آئی ہے، جہاں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور مالی نقصان کے مقابلے میں انسانی جان کی سلامتی پر رب کا شکر بجا لاتے ہیں۔ تمام دوستوں اور قارئین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا فرمائیں۔
