سلیمان پارس اسٹیڈیم میں افسوس ناک واقعہ، نوجوان کھلاڑی زخمی
22/08/2025
جہلم آج سلیمان پارس اسٹیڈیم میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ نوجوان کھلاڑی کھیلنے کی غرض سے اسٹیڈیم پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ اسٹیڈیم کے تمام دروازے بند اور تالے لگے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اندر جانے کی کوشش کے دوران ایک نوجوان کھلاڑی حادثے کا شکار ہوگیا اور گرنے سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ واقعے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔علاقہ مکینوں اور کھلاڑیوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیڈیم کے دروازے کھلے رکھے جائیں تاکہ نوجوان محفوظ ماحول میں کھیل سکیں اور ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

