منگلا: فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور ڈیم 75 فیصد بھر چکا ہے۔
منگلا: فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور ڈیم 75 فیصد بھر چکا ہے۔ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم کا موجودہ لیول 1217 اعشاریہ 45 فٹ ہے، جبکہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 23 ہزار ایکڑفٹ ریکار ڈ کیا گیا ہے ۔ منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔فل فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے جہلم میں اس وقت بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کے سیلاب کا خطرہ نہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صورتحال کے بارے میں صرف سرکاری اطلاعات پر بھروسہ کریں ۔

