جہلم میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث چار ملزمان گرفتار
جہلم : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سند ھ کی ہدایت پر تھانہ سول لائنز پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔۔

