سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے جسٹس ، جسٹس منصور علی شاہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان پر سنگین حملہ قرار دے دیا۔

ٹیکسیلا( بیور و چیف طاہر محمود )
اپنے استعفیٰ میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ یہ ترمیم کسی آئینی ضرورت، قانونی اصول یا عدالتی روایت پر مبنی نہیں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ کی موجودہ قیادت کی اپنی آئینی حیثیت بھی زیر جائزہ ہے۔
ان کا کہا تھا کہ موجودہ سپریم کورٹ قیادت کی اپنی حیثیت بھی سوالات کے کٹہرے میں کھڑی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ صاف ضمیر کے ساتھ جا رہا ہوں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں۔
