
ٹیکسیلا (بیورو چیف طاہر محمود سر عام نیوز)اپنے معاشرتی تعلقات، اخوت، بھائی چارہ کو فروغ، معاشرت میں چھوٹی چھوٹی اصلاحات، اچھے اخلاق اور مثبت رویے بڑی تبدیلیوں کی بنیاد بنتے ہیں۔ نوجوان نسل علم اور کردار کو اپنی پہچان بنائے اور عملی زندگی میں اس کا اظہار کرے۔
ہر فرد اپنے معاشرتی کردار کا جائزہ لے، اپنی ذاتی زندگی کے فیصلوں کو سنجیدگی سے دیکھ کر دوسروں کے حقوق کا بھی خیال رکھے. علم، فکر اور عملی کردار کے بغیر معاشرہ مضبوط نہیں ہو سکتا۔ دعا ہے کہ ہر فرد اپنے اعمال کے ذریعے نہ صرف اپنی تقدیر بلکہ معاشرے کی تقدیر میں بھی بہتری لائے۔
