ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے نئے تعمیر ہونے والے ایس ڈی پی او صدر سرکل آفس کا دورہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈی پی او جہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ نئے تعمیر ہونے والے ایس ڈی پی او صدر سرکل آفس کا دورہ کیا۔ مشیر صحت نے سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید دفاتر سے عوام کو بہتر پولیس سروسز مل سکیں گی۔
