
ٹیکسلا (بیورو چیف): ضلع راولپنڈی کے ممتاز صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ طاہر محمود نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہیں آل پاکستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن (APDMA) کا بطور ایگزیکٹیو ممبر ضلع راولپنڈی انتخاب کر لیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طاہر محمود کی صحافتی خدمات اور ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں ان کی انتھک محنت کو تسلیم کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی و صوبائی عہدیداران نے انہیں ایگزیکٹیو باڈی کا حصہ بنایا ہے۔ طاہر محمود مورخہ 06 جنوری 2026 سے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ ان کی اس تعیناتی پر آل پاکستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور صحافتی تنظیموں نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
صحافتی برادری اور سماجی حلقوں نے طاہر محمود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں حق و سچ کی صحافت کے میدان میں مزید کامیابیاں اور سربلندی عطا فرمائے۔ طاہر محمود نے اپنی نامزدگی پر تنظیم کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ صحافتی اقدار کی پاسداری اور مظلوم طبقے کی آواز بننے کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
