جہلم: کوٹلی اللہ یار میں 28 سالہ خاتون زہریلی گولیاں نکلنے سے جانبحق . قتل یا خود کشی؟

کوٹلی اللہ یار میں 28 سالہ خاتون زہریلی گولیاں نکلنے سے جابحق
میری بیٹی کو خاوند قاسم گجر 2 نامعلوم افراد نے وقاص گجر کی ایماء پر زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کیا گیا، والد مرزا اشتیاق بیگ سکنہ خورد کی مدعیت میں مقدمہ درج ، تھانہ صدر پولیس نے تفتیش شروع کردی
جہلم: کوٹلی اللہ یار میں چار بچوں کی ماں زہریلی گولیاں نگلنے کے باعث جانبحق ہو گئی ، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، متوفیہ کے والد اشتیاق بیگ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کی سات آٹھ سال قبل کو ٹلی اللہ یار کے رہائشی قاسم حسین ولد غلام حسین گجر سے شادی ہوئی دو بیٹیاں ، دو بیٹے ہیں ، آج مجھے ٹیلی فون پر قاسم نے اطلاع دی کہ صوفیہ نے زہریلی گولیاں کھالی ہیں میں اسپتال پہنچ تو میری بیٹی کی ڈیڈ باڈی پڑی تھی مجھے یقین ہے کہ قاسم حسین نے دو نا معلوم ملزمان کے ہمراہ زہریلی گولیاں دیکر قتل کیا یہ وقوعہ چوہدری وقاص ولد چوہدری زوالفقار گجر سکنه کالا گجراں کی ایماء پر کیا گیا وجہ عناد یہ ہے کہ قاسم حسین دوسری شادی کرنا چاہتا تھا میری بیٹی منع کرتی تھی جبکہ چوہدری وقاص کے بھائی سجاد عرف شاجا کیساتھ شمیم اشتیاق کی شادی ہوئی تھی جو اس پر تشدد کرتا تھا جسکی وجہ سے ہم نے خلع لے لی تھی جسکا وقاص کو بہت رنج تھا ، تھانہ صدر پولیس نے قتل اور مشورے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے زرائع کے مطابق قاسم حسین اور وقاص کو تحول میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے
