
لاہور(نمائندہ خصوصی) ۔ IHCP کےبانی و مرکزی چیئرمین ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ کا میاں طاہر انقلابی کے گھر جاکر اظہار افسوس امجد حسین بھی ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق امام حسن کونسل پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد طاہر انقلابی کے گزشتہ دنوں بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے بانی و مرکزی چیئرمین امام حسن کونسل پاکستان گدی نشین دربار عالیہ حضرت پیر محمد یار بھٹی سچیاری نوشاہی قادری المعروف بابا مالی شاہ سرکار رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ آف جہانیاں منڈی صاحبزادہ پیر ناصر عباس سچیاری نوشاہی قادری ایڈووکیٹ نے ان کے گھر جاکر اظہار افسوس وفاتحہ خوانی کی میاں محمد طاہر انقلابی کے ماموں پتوکی میں اپنے رشتے داروں کے ہاں گئے ہوئے تھے جہاں پر دو گروہوں میں صلح کروانے لگے اسی دوران ایک گروہ کی طرف سے گولی چل گئی جوکہ مرحوم کو لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی مرحوم نے لواحقین میں تین بیٹے چار بیٹیاں اور سوگواروں میں سینکڑوں رشتے دار اور پیار کرنے والے دوست احباب چھوڑے ہیں واضح رہے کہ چوہدری محمد صادق مرحوم میاں محمد طاہر انقلابی کو اپنے بیٹوں کی طرح پیار کرتے اور قدم قدم پر رہنمائی فرماتے مرحوم کی عمر تقریباً 88 سال تھی اللہ تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے میں مرحوم کی مغفرت فرمائے اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم
