
(بیورو رپورٹ طاہر محمود)
ملک میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اہم صوبوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنے کا ایک اور امتحان قریب آ گیا ہے، جن کا میدان سجنے میں اب صرف 2 دن باقی ہیں۔ ان انتخابات کو پرامن ماحول میں منعقد کرانے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت 13 قومی و صوبائی حلقوں میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ فوجی دستے 22 سے 24 نومبر تک ان انتخابی حلقوں میں موجود رہیں گے اور انہیں ضرورت پڑنے پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت اختیار استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور ووٹرز آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

