
پنجاب (ملک حسان سے ): نئے ٹریفک قوانین کے تحت معمولی خلاف ورزیوں پر بھاری جُرمانوں کا نفاذ آج سے کر دیا گیا ہے جس کا مقصد سڑکوں پر ٹریفک کے نظم و ضبط اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق، موٹر سائیکل کی عام خلاف ورزی پر 2,000 روپے، کار اور ہلکی گاڑیوں کی خلاف ورزی پر 3,000 روپے، جبکہ کمرشل اور بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 15,000 روپے کا جُرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ متعلقہ محکموں نے شہریوں سے سختی سے گزارش کی ہے کہ وہ حادثات سے بچنے اور نئے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک اصولوں کی مکمل پابندی کریں۔ اس نئے اور سخت نظام کو فوری طور پر تمام متعلقہ علاقوں میں لاگو کر دیا گیا ہے۔
