
ٹیکسلا (سٹی رپورٹر سرعام نیوز) محمد جمیل ساجن
آج فیصل شہید روڈ ٹیکسلا سے حضرت ابو بکر صدیقؓ کے وصال کے دن کی مناسبت سے ایک جلوس نکالا گیا۔ جلوس کا عنوان “خلیفہ بلا فصل حضرت ابو بکرصدیقؓ” تھا، جس میں ایک جماعت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر “خلیفہ بلا فصل ابو بکر ابوبکر” کے نعرے اور درج تھے بھرے کلمات درج تھے۔ جلوس فیصل شہیدروڈ سے ہوتا ہوا باوقار انداز میں آگے
بڑھتا رہا منتظمین کے مطابق حضرت ابو بکر صدیقؓ کے وصال کے دن کی نسبت سے یہ جلوس نکالا گیا، تاکہ ان کی خدمات، خلافت اور مقامِ فضیلت کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔
جلوس کا اختتام ٹیکسلا ختم نبوت چوک میں ہوا۔

