
ٹیکسیلا( بیورو چیف طاہر محمود سر عام نیوز )
انتہائی افسوسناک خبر: ٹیکسلا میں خونی واردات
ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع بابو ہوٹل کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اجمل خان نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک ہنستا کھیلتا نوجوان اس سفاک واردات کا شکار ہو گیا، جس پر اہلِ علاقہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲🏼
