اہم حکومتی شخصیات اور افسران کا موبائل سمز ڈیٹا لیک، وزیر داخلہ محسن نقوی کا فوری نوٹس-

اسلام آباد (علی چوھدری) باخبر ذرائع کے مطابق اھم حکومتی شخصیات کی سمز کا ڈیٹا ، انٹرنیٹ پر موبائل سم مالکان کے ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی نقول، اور بیرون ملک سفر کی تفصیلات سمیت ذاتی معلومات کی فروخت جاری ھے –
تفصیلات کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں وفاقی وزراء، اہم حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران کے علاوہ عام پاکستانیوں کی معلومات بھی شامل ہیں –
موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق نشر ہونے والی خبر پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فوری نوٹس لے لیا اور نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کو فوری طور پر ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دیئے –
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے – انوسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی
وزیر داخلہ کی ھدایت پر ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی
حکومت پاکستان نے غیرقانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے –
