اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی

طاہر محمود، بیورو چیف سرعام نیوز
اسلام آباد کے ترلائی علاقے میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیورو چیف طاہر محمود سرعام نیوز نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، جنہیں ان کے سہولت کاروں سمیت نشانِ عبرت بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملہ نہ صرف معصوم عبادت گزاروں کے خلاف ہے بلکہ ملک کے امن، سلامتی اور قومی یکجہتی پر بھی براہِ راست حملہ ہے۔ ایسے واقعات کے ذریعے ہماری مذہبی اور سماجی اقدار کو نشانہ بنانے کی گھناؤنی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
پوری قوم کو اتحاد، صبر اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا اور امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔
شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور جامع تحقیقات عمل میں لائی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزا دی جائے۔
—

طاہر محمود، بیورو چیف سرعام نیوز
