شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔

ٹیکسلا/واہ رپورٹ ( تحصیل رپورٹر سر عام نیوز سید کنول ضیا ) شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین شاہ کے اعزاز میں تھانہ صدر واہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے شہید کے اعزاز میں بنائی گئی یادگار پر پھول چڑھائے اور دعا کی کانسٹیبل سید سجاد حسین شاہ 12 جون 2025 کو ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے چھاتی پر فائر لگنے سے شہید ہوئے تھے یادگار تھانہ صدرواہ کی جانب سے شہید سید سجاد حسین شاہ کے اعزاز میں تعمیر کی گئی ہے, شہید کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں، قوم انکی مقروض ہے، شہداء کی عظیم قربانیاں باعث فخر ہیں،راولپنڈی پولیس کے شہدا نے ملک و قوم پر جان قربان کی،سربلندی کی یہ دستار ہمارے پاس شہداء کی امانت ہے، ملک و قوم کی بقاء کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان عظیم سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جب تک نہ جلیں دیپ شہیدوں کے لہو سے
کہتے ہیں کہ جنت میں چراغاں نہیں ہوتا۔
