
ٹیکسلا (سٹی رپورٹر سرعام نیوز: محمد جمیل ساجن)
ہفتہ وار حلقہ درود و فکر مرکزِ علم محلہ پڑی صغیر بھائی کے گھر منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت اہلِ محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محفل میں بیورو چیف سرعام نیوز طاہر محمود، آصف شہزاد، شفیق داؤد، ناصر سائیں، عابد حفیظ، شفیق صاحب اور دیگر معزز دوست و احباب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
شرکاء نے درود و سلام، فکری گفتگو اور اجتماعی دعا میں حصہ لیا۔ محفل روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی
