پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر فوری امدادی اقدامات کیلئے 7 اضلاع میں فوج طلب کر لی گئی۔

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر فوری امدادی اقدامات کیلئے 7 اضلاع میں فوج طلب کر لی گئی۔
لاھور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ اور سرگودھا میں فوج طلب کر لی۔
ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی فرنٹ لائن پر اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
سیلابی علاقوں میں ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے