
جہلم پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا اور فی من گندم کی قیمت 3100 روپے ہوگئی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت پنجاب نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سرکاری گندم مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم 3100 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ 15 دنوں میں گندم کی قیمت میں فی من 700 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 300 روپے تک بڑھ چکی ہے۔
تاہم، حکومت پنجاب کی جانب سے 2000 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
محکمہ خوراک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مارکیٹ میں سرکاری گندم لانے سے استحکام آئے گا۔
