سوہاوہ: ڈومیلی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بھی، بچے سمیت 2 افراد زخمی

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ گوڑھا اتم سنگھ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق اور 12 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے نواحی علاقے گوڑھا اتم سنگھ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت آنزل نور دختر شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمی ہونے والوں میں 50 سالہ کامران شهزاد ولد عبداللہ اور 12 سالہ عبداللہ ولد کامران شامل ہیں۔
واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے بچوں اور 50 سالہ شخص کو نکالا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں سمیت 3 سالہ بچی کی لاش کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک
مقامی ذرائع نے بتایا کہ مکان کی چھت پرانی تھی اور بارشوں کے باعث کمزور ہو چکی تھی، جو اچانک گرنے سے یہمم پیش آیا
