پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری؛ اسلام آباد پولیس کی خیبرپختونخوا ہاؤس آمد، سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹس کی تعمیل

اسلام آباد: (بیورو چیف سرعام نیوز طاہر محمود ٹیکسیلا) اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری نے 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر آج خیبرپختونخوا ہاؤس کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، پولیس کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں جنید اکبر، سہیل آفریدی، مینا خان، شفیع جان اور ڈاکٹر امجد کی گرفتاری مطلوب تھی، جس کے لیے یہ چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے مطلوب افراد سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہاؤس کے سیکیورٹی عملے سے بھی رابطہ کیا۔ اس دوران، سیدوشریف سوات کے رہائشی سہیل آفریدی کے وارنٹ کی تعمیل کے لیے آئی پولیس نے جنید اکبر اور سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری کی باضابطہ تعمیل کرائی۔ وارنٹ حوالے کرنے کے بعد اسلام آباد پولیس کی نفری خیبرپختونخوا ہاؤس سے واپس چلی گئی۔

