ڈی پی او جہلم کا اردل روم: فرائض میں غفلت پر سخت سزائیں، 22 افسران و اہلکاران پیش

جہلم (رپورٹ: نمائندہ خصوصی عبد الروف): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے آج پولیس لائنز جہلم میں ایک خصوصی ‘اردل روم’ منعقد کیا، جس میں بہترین نظم و نسق اور پیشہ ورانہ فرائض کی ایمانداری سے ادائیگی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اردل روم میں کل 22 پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے، جن میں سے 10 نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے پیش ہونے والے تمام اہلکاروں کے موقف کو میرٹ کی بنیاد پر سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر فرائض میں غفلت کے مرتکب ہونے والے اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز کے حتمی فیصلے سناتے ہوئے مختلف سزائیں دی گئیں۔

ڈی پی او جہلم نے واضح ہدایت جاری کی کہ پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں اور احسن طریقہ سے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے سختی سے کہا کہ بہترین نظم و ضبط اور تربیت کا اعلیٰ معیار ہی اچھے پولیس افسر کی ضمانت ہے، اور محکمہ میں نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں۔ اردل روم کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ جہلم پولیس فورس میں احتساب کا عمل جاری ہے اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
