
جہلم ( تنویر احمد کرائم رپورٹر سرعام نیوز):پریس بریفنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف چلائے جانے والے بھرپور کریک ڈاؤن کے سلسلے میں، تھانہ صدر کی پولیس ٹیم نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک خطرناک منشیات فروش ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں 01 کلو 380 گرام اعلیٰ قسم کی چرس برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں فوری طور پر مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ "منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے اور یہ سلسلہ ہر صورت جاری رہے گا۔” انہوں نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے یہ عزم دہرایا کہ جہلم پولیس نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی۔ یہ کاروائی پنجاب پولیس اور آر پی او راولپنڈی کے زیر نگرانی صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا عملی مظاہرہ ہے۔
