ضمنی الیکشن پرامن رہے، خلاف ورزی پر بلا تفریق ایکشن لیا گیا: چیف الیکشن کمشنر

(ٹیکسیلا – بیورو چیف سرعام نیوز طاہر محمود) چیف الیکشن کمشنر (CEC) سکندر سلطان راجا نے حالیہ ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں پرامن ماحول میں مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق ایکشن لیا گیا۔ انہوں نے پرامن انتخابی عمل کو یقینی بنانے پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کم ٹرن آؤٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر، چیف الیکشن کمشنر نے وضاحت کی کہ کم ٹرن آؤٹ کی کئی وجوہات ہوتی ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اس انتخاب سے پارلیمانی ‘نمبر گیم’ (طاقت کا توازن) میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آنی تھی، یہی وجہ تھی کہ عوام کی دلچسپی نسبتاً کم رہی۔
